پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، جس کے دوران سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تینوں سابق صوبائی وزراء کی عبوری ضمانتوں میں 17 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔
عدالت کی جانب سے سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا حکم بھی اسی مقدمے میں سامنے آیا۔