سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کی نئی دریافت

image

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع خیرپور میں واقع بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں، جس کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس نئی دریافت شدہ جگہ سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا۔

اس پیش رفت سے ملک کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ممکن ہوگا اور دریافت شدہ گیس کو جلد قومی گرڈ سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US