ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، بارودی گاڑی گیٹ سے ٹکرا دی

image

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری پک اپ گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے تھانے کا گیٹ، دیوار اور قریبی مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور تھانے میں داخل نہ ہوسکے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US