پاکستان میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں دی جانے والی چھوٹ اور مراعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ٹیکس چھوٹ کے باعث قومی خزانے کو ہونے والا ممکنہ نقصان جی ڈی پی کے 4 سے 5 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ٹیکس وصولیوں کی شرح گزشتہ کئی سال سے جی ڈی پی کے تقریباً 10 فیصد پر برقرار ہے۔
رپورٹ میں ٹیکس مراعات اور چھوٹ میں اضافے کو ملک پر بڑھتے مالیاتی دباؤ کی اہم وجوہات میں شامل قرار دیا گیا ہے۔