گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی وادی یاسین میں مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین بے قابو ہوکر پل کے قریب دریائے یاسین میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو گاہکوچ منتقل کیا جارہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین گلگت سے ہندور جارہی تھی۔ اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی رضاکار جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کی فوری منتقلی اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔