اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 06 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر کی سطح 26 ارب 83 کروڑ 87 لاکھ ڈالر (26,838.7 ملین ڈالر) ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 06 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اپنے زر مبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (11 ملین ڈالر) کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کی تحویل میں موجود ذخائر بڑھ کر 21 ارب 57 کروڑ 25 لاکھ ڈالر (21,572.5 ملین ڈالر) کی سطح پر پہنچ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران ملک کے کمرشل بینکوں کی تحویل میں موجود خالص زر مبادلہ کے ذخائر 5 ارب 26 کروڑ 62 لاکھ ڈالر (5,266.2 ملین ڈالر) رہے۔ اس طرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کو ملا کر ملک کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 26 ارب 83 کروڑ 87 لاکھ ڈالر (26,838.7 ملین ڈالر) ریکارڈ کیے گئے ہیں۔