وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں فحش مواد تیار کرنے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو عدالتوں کے ذریعے انصاف ملے گا، سیاسی جماعتوں کو اختلافِ رائے کا احترام کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فیصلے عوامی مشاورت سے ہونے چاہئیں اور اس معاملے میں عوام کی رائے کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ نوٹس صرف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نہیں بلکہ 6 ہزار افراد کو جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نظام میں مزید بہتری آئے گی۔