ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 900 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 9 ہزار 345 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 581 روپے کمی سے 3 لاکھ 27 ہزار 364 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 190 روپے کم ہو کر 5 ہزار 578 روپے اور 10 گرام چاندی 163 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 782 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 109 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 940 ڈالر فی اونس، جبکہ چاندی 1.90 ڈالر کمی سے 51 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔