صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، سیاسی امور اور نئے صوبوں پر تبادلہ خیال

image

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، سیکیورٹی امور اور نئے صوبوں کے قیام سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواب شاہ میں ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کو درپیش سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی معاملات کے علاوہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر عوام کی رائے کو اہمیت دی جانی چاہیے، اگر ریفرنڈم کے ذریعے عوام صوبوں کے قیام کے حق میں فیصلہ دیں تو نئے صوبے بنائے جاسکتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اہم ہیں اور کوئی بھی فیصلہ باہمی اختلافات کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US