مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں دنیا کے متعدد ممالک میں خلل کے بعد کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اسبندش کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے تمام ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ مائیکروسافٹ نے وضاحت کی کہ ’انفرسٹرکچر پر بڑھتا ہوا دباؤ ڈیٹا ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے نہیں بلکہ بہت سے سرورز کے غیر متوقع طور پر کام بند کر دینے کی وجہ سے ہے۔‘
سروسز میں خلل کا سبب سائبر سکیورٹی حملہ نہیں، بحالی میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے: مائیکرو سافٹ