پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں سستے کردیے گئے ہیں۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل 360 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 نومبر کے لیے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US