ایران کے معروف عالم آیت اللہ وحید خراسانی کا 108 سال کی عمر میں انتقال

image

ایران کے معروف دینی عالم آیت اللہ وحید خراسانی 108 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے حوالے سے اس خبر کی تصدیق کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی مجالس کے شیڈول کا اعلان آئندہ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے اپنی ابتدائی دینی تعلیم مشہد سے حاصل کی تھی اور ان کی زندگی کا بیشتر حصہ دینی علوم کی تحصیل، تحقیق اور تدریس میں گزرا۔ وہ 2018 تک باقاعدگی سے تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے، تاہم علالت کے سبب بعد ازاں انہیں تدریسی سلسلہ موقوف کرنا پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US