مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل مزید گہرے، امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھی پہنچ گیا

image

مشرق وسطیٰ میں امریکا نے اپنی بحری طاقت مزید بڑھا دی، جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ سینٹرل کمانڈ کے علاقے میں پہنچ گیا، جس کے بعد خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے تین اسٹرائیک گروپس تعینات ہوگئے۔

یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے۔ ایران نے بحرین میں امریکی ہیلی کاپٹر اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ خلیج میں بحری جہازوں پر حملوں اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی منگل کو عمان کا دورہ کریں گے، جہاں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات متوقع ہیں، تاہم امریکا اور اسرائیل کے ایران پر 28 فروری کے مشترکہ حملے سے شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوسکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US