فرانس میں سائبر حملے، شہریوں کی نجی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں

image

فرانس میں سائبر حملے کے نتیجے میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ معلومات میں نام، شناختی تفصیلات اور رہائشی پتے شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے سے طبی مراکز، اسپتالوں اور لیبارٹریوں کا ڈیٹا بھی متاثر ہوا ہے جبکہ بعض مریضوں کی ادائیگیوں اور علاج سے متعلق معلومات تک رسائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ متاثرہ کمپنی نے ڈیٹا چوری کی قانونی شکایت بھی درج کرا دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US