عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ خام تیل 47 سینٹ کمی کے بعد 95.37 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 23 سینٹ کمی سے 88.33 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
رائٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب بحال ہونے اور عالمی منڈی میں رسد بڑھنے کی توقعات نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتوں میں بالترتیب 16 اور 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔