ٹرمپ ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے، امریکی نائب صدر

image

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ طویل اور نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں ہونے دیں گے امریکا اپنے طے شدہ مقاصد حاصل کرے گا لیکن تنازع کو غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رکھا جائے گا۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیج دیا ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وینس نے کہا کہ امریکا گزشتہ 47 برس سے ایران کے ساتھ مختلف تنازعات میں ملوث رہا ہے، تاہم موجودہ کشیدگی کو طویل جنگ میں تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ اپنے اہداف کے حصول کے لیے کام کرے گی، لیکن امریکا کسی ایسی جنگ میں نہیں الجھے گا جس کا کوئی اختتام نہ ہو۔

واضح رہے کہ ٹرمپ گزشتہ کئی ماہ سے ایران کے خلاف مزید حملوں کے اشارے بھی دیتے رہے ہیں، جبکہ بعض مواقع پر تنازع ختم ہونے کے دعوے بھی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا غیر معینہ مدت کی جنگ کا راستہ اختیار نہیں کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US