سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے یمن میں جاری فوجی آپریشن کی مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد بن عبدالعزیز السلمان کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا ہے۔
ریاض سے موصولہ عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، سبکدوش کیے جانے والے جنرل فہد السلمان کو اب وزارت دفاع میں عسکری امور کے مشیر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ شاہی حکم نامے کے تحت سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کو مشترکہ افواج کا قائم مقام کمانڈر مقرر کردیا گیا ہے۔