حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 358 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 18 نومبر کے لیے ہیں۔