شہباز شریف کی خوش لباسی کے چرچے، دنیا کے سب سے خوش لباس رہنما قرار

image

وزیراعظم شہباز شریف کے منفرد طرزِ لباس نے برطانوی سفارتی حلقوں کی بھی توجہ حاصل کرلی جہاں ایک برطانوی سفارت کار نے انہیں دنیا کے سب سے خوش لباس رہنماؤں میں قرار دیتے ہوئے ان کے ڈبل بریسٹڈ سوٹ کی خصوصی تعریف کی۔

شہباز شریف کی تعریف اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب کے دوران کی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ایک سینئر سرکاری عہدیدار کے مطابق برطانوی سفارت کار نے وزیراعظم کے لباس اور مخصوص انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈبل بریسٹڈ سوٹ شہباز شریف سے بہتر کوئی نہیں پہنتا۔

واضح رہے کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں وزیراعظم کے خاکی سوٹ کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی ملی تھی جبکہ امریکی فیشن مبصرین بھی ان کے لباس کے انتخاب کی تعریف کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US