فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی، بدلتی جیو پولیٹیکل صورتحال اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطوں، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔