پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے فروخت کا دباؤ برقرار رہا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔
صبح 11 بجے تک انڈیکس 1204.69 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176,313.04 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔ سیمنٹ، بینکنگ، تیل و گیس، ریفائنریز اور توانائی کے شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور 100 انڈیکس 665 پوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ بند ہوا تھا۔