قومی بچت نے مختلف بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کے پہلے پانچ منافعوں کی شرح 11.8 فیصد جبکہ چھٹے منافع کی شرح 12.8 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔
شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 3 ماہ کی شرح 11.56 فیصد، 6 ماہ کی 11.90 فیصد اور ایک سال کی شرح 12.14 فیصد ہوگئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.12 فیصد جبکہ بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملی اکاؤنٹس کا منافع 12.96 فیصد برقرار ہے۔ عام سیونگ اکاؤنٹ کی شرح 10.50 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سروا اسلامی اسکیموں کی شرحوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے، جبکہ بعض اسکیموں کے منافع کو برقرار رکھا گیا ہے۔