وزیراعظم محمد شہباز شریف، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج آزاد جموں و کشمیر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز شریف کی اہم ملاقاتیں ہوں گی جبکہ مختلف اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔
دورے کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم مشاورت متوقع ہے۔