راولپنڈی: کمسن بچے سے زیادتی اور تشدد، صدر بیرونی پولیس کے ہاتھوں ملزم گرفتار

image

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ چراہی اسٹاپ کے قریب 6 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور تشدد کے واقعے پر صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اس کے 6 سالہ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف کیس کی تفتیش جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ملوث ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایس پی صدر نے کہا کہ بچوں پر تشدد یا زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US