چینی سفیر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں پاک چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ، سکیورٹی تعاون اور دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان معاونت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین باہمی کوآرڈینیشن کو مزید فعال اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لیے جلد چینی انسٹرکٹرز پاکستان آئیں گے۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین کی طرز پر اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے لا انفورسمنٹ سنٹر کے قیام میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

چینی سفیر نے سکیورٹی تعاون کے فروغ اور تمام مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے فعال کردار کو سراہا اور چین کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی این سی سی آئی اے بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US