ریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار

image

پشاور پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین رہنماؤں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو پشاور ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان پولیس نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے پر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ان تینوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

ضمانت خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہائی کورٹ بار روم میں قیام کیا اور بعد ازاں عبوری ضمانت کے حصول کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، تاہم ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ سے باہر آتے ہی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US