پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 3، 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت 325 روپے سے کم ہو کر 322 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے سے کم ہو کر 355 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026ء کے لیے ہے ۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US