بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 سے 23 نومبر کے دوران نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جہاں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
21 نومبر کو سبی میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کیے گئے جبکہ 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے، جہاں مزید 2 دہشت گرد مارے گئے۔