پاکستانی خلاباز کی تاریخی کامیابی پر صدر، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی قوم کو مبارکباد!

image

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کے خلائی سفر کو قومی فخر قرار دیتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

صدر زرداری نے سپارکو، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں نئے امکانات کھولے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ستاروں سے آگے کا سفر شروع کردیا، اگر آج پاکستانی خلائی اسٹیشن پہنچ سکتا ہے تو کل چاند تک بھی پہنچے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ذیشان علی کی کامیابی 26 کروڑ پاکستانیوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے، آج ہمارا سبز ہلالی پرچم خلا میں بلند ہوا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خلائی مشن کی لانچنگ سے قبل منعقدہ تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US