کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کے جلسے اور ریلی کے لیے کمشنر سے این او سی مانگ لیا

image

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی اور باغِ جناح میں عوامی جلسے کے انعقاد کے لیے کمشنر کراچی سے باضابطہ اجازت طلب کرلی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحہٰ احمد خان نے ریلی اور جلسے کے انعقاد کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست جمع کرادی ہے۔

درخواست میں شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسے کے انعقاد کے لیے این او سی جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

طحہٰ احمد خان نے درخواست میں جلسے اور ریلی کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامیہ سے ضروری تعاون اور سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US