مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی (S-PDC) کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
اجلاس میں مکہ دفاعی اتحاد کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اتحاد کے ریاض میں قائم سیکریٹریٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
تینوں ممالک نے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکہ دفاعی اتحاد کی نوعیت مکمل طور پر دفاعی ہے۔
اجلاس میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور خطرات کی روک تھام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تینوں ممالک نے پائیدار امن، سلامتی اور خطے کی خوشحالی کے حصول کے لیے سفارتی اور عسکری سطح پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔