پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف، احسن اقبال

image

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر جبکہ 2047 تک 3 ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی خلا نورد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن کے پہلے بین الاقوامی مہمان بن گئے ہیں، جبکہ پاکستان آئندہ قمری مشن میں چاند پر اپنا روور بھیجنے کے لیے پُرامید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے انسان بردار خلائی مشن کا پہلا بین الاقوامی شراکت دار بن گیا ہے اور پاک چین دوستی اب خلا تک پہنچ چکی ہے۔

احسن اقبال کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دو برسوں میں تقریباً 5 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے ہیں۔ خلائی تجربات سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور جدید صنعتی مواد کی تیاری میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US