کراچی،مدینہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے موجود پاکستان
کے سابق ٹی20کپتان شاہدآفریدی کے ناقدین اور سوشل میڈیا کے صارفین نے
نہایت قبیح حرکت کی اور بغیر کسی تصدیق کے ان کی زیرعلاج بیٹی کے انتقال کی
افواہ پھیلادی اور ساتھ ہی کچھ صارفین نے تصویر مزید آگے پھیلاتے ہوئے دعا
کی اپیل بھی کردی تاہم شاہدآفریدی کی صاحبزادی اسمارہ بالکل خیریت سے ہیں
اور ان کے انتقال کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں جبکہ گزشتہ ماہ اسمارہ
کاصرف دانتوں کا آپریشن ہواتھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک
معصوم بچی کے جسد خاکی کی تصویرکو اسمارہ کی تصویر کیساتھ جوڑدیاگیا جو
دِکھنے میں اسمارہ کی ہم شکل لگتی ہیں اور شاہدآفریدی کی صاحبزادی کے
انتقال کی افواہ کیساتھ ہی بتایاگیاکہ وہ کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئیں
جسے کئی لوگوں نے مزید لائیک و شیئرکردیا اور دعا کی اپیل کردی لیکن
شاہدخان آفریدی کی صاحبزادی زندہ ہیں اور ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔