سیاحت کے شوقین کیمرون کو ایک موقع دیں۔ندیم جیلانی اپنی مدد آپ کا اُصول
قوموں کی تقدیر بناتا ہے۔ارشد ملک
کیمرون کے قومی دن کے موقع پر پاکستان میں کیمرو ن کے قونصل جنرل عبدالباری
جیلانی کی جانب سے کراچی جیمخانہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سعودی سفیر جرمن سفیر ،ایس ایم مُنیر،
جسٹس ریٹائرڈ قاضی خالد علی،سینیٹر عبدالحسیب خان، ایس ایم عسکری، سہیل
احمد صدیقی ، موعود احمد حیات،میر نواز خان مروت، مشتاق احمد بھٹی، ارشد
ملک، شفیق احمد خان، مس عطیہ نوازش علی، جسٹس (ریٹائرڈ )غوث محمد،کیمرون کے
ُطلباء و طالبات اور دیگر دوست احباب کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت
کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر منصور عالم خان نے انجام دیئے۔ تلاوت
ِقرآن مجید شفیق احمد خان اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بشر یٰ اقبال نے پیش کیں۔
پاکستان میں کیمرون کے ڈپٹی قونصل جنرل ندیم جیلانی نے اپنے کلیدی خطاب میں
کیمرون اور پاکستان کے متعلق آگاہی اور اشیاء کے تبادلے پر روشنی
ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے شوقین کیمرون کو ایک موقع ضرور
دیں۔پاکستان میں کیمرون کے قونصل جنرل عبدالباری جیلانی نے کہا کہ جمہوریہ
کیمرون ایک پسماندہ مُلک تھا لیکن عوام کے شعور بیداری اور تعلیم کے شغف نے
خطے کا حال تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر جمہوریہ کیمرون کے قومی
دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ طلباء و طالبات نے قومی نغمات پیش
کئے۔پاکستان میں کیمرون کے ڈپٹی قونصل جنرل ندیم جیلانی نے بُرکلن سیکنڈری
اسکول کے چیف ایگزیکٹیو ارشد ملک، منصور عالم خان،شفیق احمد خان اور دیگر
شرکاء کو یادگاری شیلڈ زاور اجرک بھی پیش کیں۔اس موقع پربُرکلن سیکنڈری
اسکول کے چیف ایگزیکٹیو ارشد ملک نے کہا کہ تعلیم سے ہی معاشرے میں تبدیلی
آتی ہے اور اپنی مدد آپ کا اُصول ہی قوموں کی تقدیر بناتا ہے۔ارشد ملک نے
پاکستان میں قونصل جنرل (کیمرون )عبدالباری جیلانی اور ڈپٹی قونصل جنرل
(کیمرون )ندیم جیلانی کا پاکستان میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی دلچسپی لینے
پر شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے آخر میں پاکستان میں کیمرون کے ڈپٹی کونسل
جنرل ندیم جیلانی نے مہمانان کا اُن کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔