"بھاٹی گیٹ کا روبن گھوش" کی اشاعت

image

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں مقیم افسانہ نگار امین صدرالدین بھایانی کے چودہ

افسانوں پر مشتمل افسانوی مجموعہ "بھاٹی گیٹ کا روبن گھوش" کراچی سے "اٹلانٹس

پبلیکیشنز" کے زیرِ اھتمام شائع ہوگیا ہے۔

مذکورہ مجموعے میں شامل تمام تر افسانے "فنون"، لاہور اور "ثالث"، ہندوستان

سمیت پاک و ہند کے دیگر نامور ترین ادبی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ علاوہ

ازیں اس کتاب میں شامل افسانے کانگ ریڈیو کی اُردو سروس کے پروگرام "ہانگ

کانگ کی شام"، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے نشر ہونے والے ادبی

پروگرام "بزمِ آداب" اور ایل پاسو سے نشر ہونے والے پروگرام "پنج ند" سے

متعدد بار نشر کئے کا چکے ہیں۔

مجموعے میں شامل افسانوں پر نیّر حیات قاسمی (مدیرِ فنون)، ڈاکٹر احمد صفی

(فرزند ابنِ صفی مرحوم)، کالم نگار سلیم فاروقی، راشد اشرف اور معروف شوبز

شخصیت نیلوفر علیم عباسی صاحبہ کے تاثرات شامل ہیں۔

مجموعے کی اشاعت کے موقعے پر مصنف جو کہ پچھلے ہفتے کراچی آئے ہوئے تھے، کو

معروف ادبی تنظیم "سخن پارے" کی جانب سے اُن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں

خصوصی طور ہر نشانِ سپاس بھی پیش کیا گیا۔

ادبی حلقوں میں امید کی جارہی ہے کہ امین صدرالدین بھایانی کا یہ افسانوی

مجموعہ قارئین کی بھرپور توجہ

حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts