کمزور ٹائروں، گاڑیوں کی ناقص فٹنس اور تھکاوٹ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم

image

کمزور ٹائروں کا استعمال،گاڑیوں

کی ناقص فٹنس اور غنودگی کی حالت میں ڈرائیونگ گرمیوں میں حادثات کی بڑی

وجوہات ہیں۔ محفوظ سفر کے لیے ان عوامل کا تدارک ضروری ہے۔ ان خیالات کا

اظہار سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایس ایس مسرور عالم کولاچی نے اوکاڑہ

سیکٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موسم کی شدت کو مدّنظر

رکھتے ہوئے کمزور ٹائروں ، گاڑیوں کی ناقص فٹنس اور تھکاوٹ یا نیند کی حالت

میں ڈرائیونگ کے خلاف خصوصی مہم چلا رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق گاڑیوں

کے مالکان بوسیدہ اور گھسے ہوئے ٹائروں کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے

موسم گرما میں ٹائروں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے جو کہ بعض

اوقات جان لیوا حادثات کی وجہ بنتے ہے۔ موٹروے پولیس نے گاڑی مالکان کو

تجویز کیا کہ گھسے ہوئے اور پرانے ٹائروں کی بجائے ہمیشہ معیاری ٹائروں کو

ترجیح دیں اور محض چند روپوں کی بچت کی خاطر انسانی جانوں کو خطرے میں نہ

ڈالیں۔ موٹروے پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گاڑی کی مجموعی فٹنس کا خیال

رکھنا بھی ڈرائیور اور مالک کی ذمہ داری ہے خصوصاََ بریک سسٹم ، اگلی پچھلی

بتیوں اور انجن کے نظام کا ٹھیک ہونا اشد ضروری ہے کیوں اَن فِٹ گاڑی

حادثات کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں رکاوٹ اور فضائی آلودگی کا بھی

باعث بنتی ہے۔

ایس ایس پی مسرور عالم کولاچی نے پٹرولنگ افسران سے کہا ڈرائیوروں کو بریف

کریں کہ وہ مناسب آرام کے بعد گاڑی چلائیں اور تھکاوٹ اور غنودگی کی حالت

میں ڈرائیونگ غفلتِ مجرمانہ ہے جو کہ ڈرائیور کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کی

جان ومال کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts