مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی٬ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا سخت ایکشن

image

عید کے ایام میں ٹرانسپوٹرز کی جانب سے مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی اور

اوور لوڈنگ کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سخت ایکشن لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی تمام مسافر گاڑیوں کو باقاعدگی

سے چیک کیا جا رہا ہے اور جن گاڑیوں میں اوور چارجنگ اور گنجائش سے زیادہ

سواریاں بٹھانے کی شکایت پائی جاتی ہے اس گاڑی کے مسافروں کو موقع پر زائد

وصول شدہ کرایہ واپس کروانے کے ساتھ ساتھ گاڑی کو بھاری جرمانے پر مبنی

چالان ٹکٹ بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے

خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سختی سے خبر دار کیا ہے کہ وہ مسافروں

سے زیادتی ہرگز نہ کریں بصورت دیگر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ گاڑی بند بھی

کر دی جائے گی۔ اس مہم کی نگرانی سیکٹر کی سطح ایس ایس پی موٹروے پولیس

مسرور عالم کولاچی کر رہے ہیں جبکہ بیٹ ایریا زمیں تمام ڈی ایس پی براہ

راست مہم میں حصہ لے کر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

مشاہدہ میں آیا ہے کہ بہت سی مسافر گاڑیاں موٹروے پولیس کی کاروائی سے

بچننے کے لیے قومی شاہراہ کی بجائے لاہور سے براستہ قصور پاکپتن والا راستہ

اختیار کر رہی ہیں ایسے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ہرصورت نیشنل ہائی وے کا رُوٹ اختیار کرنے

والی مسافر گاڑیوں کو ترجیح دیں تاکہ ان سے کسی قسم کی اوورچارجنگ نہ کی جا

سکے۔ ایس ایس پی مسرورر عالم کولاچی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرایہ کی

زائد وصولی کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130پر کال کرکے گاڑی کی

نشاندہی کریں۔ یہ مہم عید کے بعد بھی جاری رہے گی۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts