عارف محمود کسانہ کی کتابوں افکار تازہ اور بچوں کے لئے دلچسپ کہانیوں کی تقریب رونمائی

image

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز) ناروے کی ادبی تنظیم دریچہ کے زیر اہتمام سویڈن میں

مقیم کالم نگاراور مصنف عارف محمود کسانہ کی کتابوں افکار تازہ اور بچوں کے

لئے دلچسپ اور انمول کہانیوں کی تقریب رونمائی مورخہ 20 اگست بروز ہفتہ

اوسلو میں منعقد ہورہی ہے۔ قبل ازیں عارف کسانہ کی کتابوں کی تقاریب ڈنمارک،

ہالینڈ، سویڈن، ٹوکیو اور چین میں منعقد ہوچکی ہیں۔ ادبی تنظیم دریچہ کے

صدر سید ندیم حسین اور سیکریٹری محمدادریس نے تقریب میں شرکت کے لیے دعوت

نامے جاری کردیئے ہیں اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ناروے میں مقیم

پاکستانی کمیونیٹی اس تقریب میں بھر پور شرکت کرے گی۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts