پاکستانی میسی’’شہلائلہ بلوچ‘‘ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

image

کراچی: پاکستان کی خواتین

فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شہلائلہ بلوچ کارحادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ شہلائلا

بلوچ سابق سینیٹر روبینہ عرفان کی بیٹی اورپاکستان ویمنز ٹیم کی اسٹرائیکر

تھیں۔

پاکستان ویمنزفٹبال ٹیم کی میسی کہلانے والی شہلائلہ بلوچ کارحادثے کے

دوران جاں بحق ہو گئیں۔ حادثہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا، حادثے کے

وقت شہلائلہ گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھی تھیں ۔

پاکستانی ٹیم میں اسٹرائیکر کی حیثیت سے کھیلنے والی شہلائلہ کی عمربیس سال

تھی۔ ان کے اچانک انتقال کی خبرمداحوں پربجلی بن کرگری۔ شہلائلہ بلوچ سابق

سینیٹڑ روبینہ عرفان کی بیٹی تھیں۔

شہلائلہ کےٹریفک حادثے میں انتقال کی خبر سوشل میڈیا پربھی تیزی سے پھیل

گئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی بہت سے لوگوں نے اس اندوہناک

حادثے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سماء


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts