وزیراعلیٰ شہبازشریف کا اچانک گریٹر اقبال پارک کا دورہ

image

لاہور9نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج یوم اقبالؒ کے موقع پر

مزار اقبالؒ پر حاضری دینے کے بعد اچانک گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ

نے گریٹر اقبال پارک کے کاموں اورپارک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔کمشنر

لاہور ڈویژن اور ڈی جی پی ایچ اے نے وزیراعلیٰ کو منصوبے پر ہونے والی پیش

رفت اوراب تک ہونے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف

نے گریٹر اقبال پار ک میں بنائی جانے والی جھیل،ڈانسنگ فواروں،فوڈ کورٹ،

پارکنگ ایریا اورپلے ایریا کے علاوہ دیگر حصوں کامعائنہ کیا اورموقع پر ہی

متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک کے

دورے کے دوران وہاں موجود متعلقہ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان

میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اورمنفرد منصوبہ ہے جو ہماری نئی نسلوں کو نظریہ

پاکستان کی اہمیت سے روشناس کرائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان

قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں عظیم قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے

اور عظیم وطن کیلئے آگ اور خون کے دریا عبور کئے گئے۔ تحریک پاکستان ایک

ایسی جدوجہد ہے جس کی تاریخ عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ نئی نسل کو

تحریک پاکستان کے دوران دی جانے والی اسلاف کی عظیم قربانیوں سے روشناس

کرانا ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں تحریک پاکستان اور قومی ہیروز

کی لازوال قربانیوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے گریٹر اقبال پارک کا منصوبہ

انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں تحریک پاکستان کے

حوالے سے ہسٹری میوزیم بنایا جارہاہے اور نئی نسل کو حصول پاکستان کیلئے دی

جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنے کیلئے یہ منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا

ہے۔ گریٹر اقبال پراجیکٹ اعلیٰ معیار کا شاہکار اور سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ

ہوگا جو نہ صرف پاکستان کی ثقافت اور تاریخی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنے

میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ نئی نسل کو تحریک پاکستان کی اہمیت اور قومی

ہیروز کی کاوشوں اور قربانیوں سے آگاہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور اس

منصوبے کی تکمیل سے عوام کوبہترین تفریحی سہولتیں بھی میسر آئیں گی اور اس

عظیم منصوبے کیلئے 120ایکڑ قطعہ اراضی مختص کیا گیا ہے اوراس منصوبے

پر1186ملین روپے سے زائد خرچ کیے جارہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو

ہدایت کی کہ تاریخی نوعیت کے اس اہم ترین منصوبے کے تعمیراتی کام کوجلد سے

جلد مکمل کیا جائے اورفوڈ کورٹ سمیت دیگرتمام خدمات کو آؤٹ سورس کیا جائے ۔انہوں

نے کہا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں

ہوگا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کے کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے

کی ہدایت کی۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts