لاہور9نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بس
کھائی میں گرنے کے افسوسناک واقعہ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر
دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی
ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی
کیلئے دعاکی ہے۔