ملک بھر کے لیے فی یونٹ بجلی کتنی سستی ہوگئی؟ نیپرا کا اعلان

image

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے نیپرا نے مہنگائی کے بوجھ میں معمولی سی نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے بجلی بلوں میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، کراچی کے رہائشیوں کو کے-الیکٹرک کے تحت بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی فراہم کی جائے گی، جبکہ باقی ملک میں سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے فی یونٹ 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ یہ کمی کراچی کے لیے اپریل 2025 اور باقی ملک کے لیے مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔

کے-الیکٹرک نے نیپرا سے اپریل کے لیے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جبکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے مئی کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جسے رد کرتے ہوئے ملک بھر کے صارفین کو کچھ حد تک ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

یہ کمی وقتی سہی، لیکن مہنگی ہوتی زندگی میں بجلی کی مد میں چھوٹ عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts