اقبالؒ کا پیغام خودی،اخوت،ایثار ،محبت اورمحنت ہم سب کیلئے مشعل راہ تھا ،ہے اور رہے گا: وزیراعلیٰ کی مزار اقبالؒ پرمیڈیاسے گفتگو

image

لاہور9نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ

محمد اقبالؒ نے اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے خودی،اخوت،بھائی چارے،ایثار

،قربانی،محبت اورمحنت کاطاقتور پیغام دیا ہے اور علامہ اقبال کا یہ پیغام

یقینا ہم سب کیلئے مشعل راہ تھا ، ہے اور رہے گا۔اگراس شاندار پیغام کو آج

سے 70 برس قبل ہم اپنی زندگیوں میں سمولیتے تو آج پاکستان آسمانوں کی

بلندیوں کو چھو رہا ہوتا۔ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں گے تو ترقی کے

راستے آسان ہو جائیں گے - پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے پوری

قوم کو یکجان دو قالب کی طرح متحد ہونا ہوگا۔وہ یوم اقبالؒ کے موقع پر آج

مزار اقبالؒ پرحاضری دینے کے بعد میڈیاسے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیراعلیٰ

شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے بحیثیت قوم بہت وقت ضائع کیا ہے لیکن اب وقت

آگیا ہے کہ اس پر رونے دھونے کے بجائے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے

بڑھا جائے۔ آج ہمیں اس عظیم شاعرعلامہ اقبالؒ سے عہدکرناہے کہ ان کے ابدی

پیغام پر عمل پیراہوکر ہی پاکستان کی منزل کا حصول یقینی بنائیں گے

اورعلامہ اقبالؒکی شاعری اورافکار پر عمل پیراہوکرہی ہماری زندگیوں میں

انقلاب آئے گااور پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔اقبالؒ نے اپنی

شاعری اورافکار کے ذریعے جو پیغام دیا ہے اسے ہمیں اپنی عملی زندگی میں

اپنانے کی ضرورت ہے ۔اگر ہم اس پیغام پر دل و جان سے عمل پیرا ہوں گے تو

پہاڑ یا سمندر بھی ہماری منزل میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ

پاکستان کو آج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اوران چیلنجز سے

مقابلے کیلئے اتحاد، اتفاق، یکجہتی اوریگانگت پرچلتے ہوئے پوری قوم کو

یکجان دو قالب ہونا ہے ۔آپس کے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔

علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن ، بھائی چارے ،اتحاد اوراتفاق کا

پیغام دیاہے اوراگر ہم اس راستے پر چلیں گے تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک

سکے گا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے جو پیغام دیا اسی کو آگے بڑھانے کی

ضرورت ہے۔ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے امیر اور غریب کے درمیان

تفاوت کو ختم کرنا ہوگااوراس کے ساتھ وسائل پر چھیناجھپٹی کا خاتمہ ضروری

ہے ،اسی طر ح غریب قوم کے اربوں روپے لوٹے گئے اورقومی وسائل پر بے دردی سے

ڈاکہ ڈالا گیا،ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے شفاف طریقے سے لٹیروں

کاکڑا احتساب کرنا ہوگااوراس شفاف احتساب سے قوم کی منزل آسان ہوگی اور

آئندہ کا راستہ سہل ہو جائے گا-انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم انتہائی

باصلاحیت اورقوی ہے اور ہمارے پاس بہترین اذہان،باصلاحیت افراد ،بہادر اور

جری افواج موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں ایک انقلاب

برپا کردیاہے اورسی پیک کے تحت توانائی اورمنصوبے انتہائی تیزرفتاری سے

مکمل ہورہے ہیں۔سی پیک ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ

اتحاد،اتفاق ،بھائی چارے،یگانگت،یکجہتی اورایثار پر چلیں گے توہم منزل

مقصود پر ضرور پہنچ جائیں گے اور پاکستان اپنے پاؤں میں کھڑا ہوکر ایک

حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے گااور اقوام عالم میں اپنا کھویا

ہوا مقام حاصل کرے گااوردنیا میں پاکستان کو عزت اورتوقیر کی نگاہ سے دیکھا

جائے گا۔انشاء اﷲ قائدؒ اوراقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ضرور ملے گی۔وزیراعلیٰ

نے2نومبر کے دھرنے کے حوالے سے پوچھے گئے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں

کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنے والوں کادھڑن تختہ کردیا ہے

اورعوام نے 2نومبر کو احتجاج کی کال دینے والے لوگوں کو یکسر مسترد کیا ہے

۔پاکستان اب آگے بڑھے گا اوراپنی منزل حاصل کرے گا۔ایک اور سوال کے جواب

میں انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان غیر قانونی عمل

تھااورعوام اس سے لاتعلق رہے ہیں-


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts