وزیراعلیٰ سے بین الاقوامی کمپنی’’ شیل‘‘ کے نائب صدر جنوبی ایشیاکی ملاقات

image

لاہور10 نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں بین الاقوامی

کمپنی شیل کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا اصادہ ہارنیسوٹ (Mr. Asada

Harinsuit) نے ملاقات کی اور پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے

میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے محمد نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ ساڑھے تین

برس کے دوران ہر شعبے میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آج پاکستان

ایک پرامن ملک بن چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے

کہا کہ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسی کے باعث سرمایہ کار مختلف شعبوں میں

سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر

کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کو

وسعت دی ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے

جس کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوں

گے۔ انہوں نے شیل کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں سے فائدہ

اٹھانے میں دلچسپی کے اظہار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور

میرٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور تمام منصوبوں میں اس پالیسی کو

سوفیصد اپنایا گیا ہے۔ شیل کمپنی کے نائب صدر اصادہ ہارنیسوٹ نے اس موقع پر

بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں امن و امان کی فضا میں

خاطرخواہ بہتری آئی ہے جس کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے

اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع بھی میسر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی

پیک کے تحت مختلف شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور سرمایہ کار

سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیل کمپنی

پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ صوبائی

وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان، چیف سیکرٹری، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب

سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts