وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر جسٹس
(ر) سعید الزماں صدیقی کو مبارکباد دی ہے -وزیر اعلی نے نئے گورنر سندھ
جسٹس (ر) سعیدالزماں صدیقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر
کی ہے کہ وہ صوبے کی بہتری کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کریں گے ۔