وزیر اعلی پنجاب سے ملت پارک میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کی ملاقات

image

لاہوریکم دسمبر:وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں ملت پارک میں

ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کے لواحقین نے ملاقات کی- وزیر اعلی

نے افسوسناک واقعہ پر مقتولین کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کیااورجاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی-وزیر اعلی نے

مقتولین کے لواحقین اور زخمی نوجوان کو مالی امداد کے چیک دیئے-زخمی نوجوان

کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی- وزیر

اعلی محمد شہباز شریف نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس وہ

الفاظ نہیں جن کے ذریعے میں آپ کے ساتھ دکھ کا اظہار کر سکوں -اﷲ تعالی آپ

کو صبر جمیل اور ہمت عطا فرمائے-جن کے پیارے چلے گئے ہیں ان کا دکھ وہ ہی

جانتے ہیں -انہوں نے کہا کہ پولیس نے کیس پر دن رات کام کر کے ملزمان کو

گرفتار کرلیا ہے- میں آپ کے پیارے تو واپس نہیں لا سکتے لیکن آپ کو انصاف

ضرور دلاؤں گا- ملزمان کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا ضرور ملے گی-میں ذاتی

طور پر اس کیس پر پیشرفت کا جائزہ لے رہا ہوں - ملزمان قانون کے تحت قرار

واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے - انہوں نے کہا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے جب تک

ملزمان اپنے کئے کی سزا نہیں پا لیتے چین سے نہیں بیٹھوں گا -پنجاب حکومت

آپ کے خاندانوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی- مقتولین کے

لواحقین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سربراہی میں لاہور

پولیس نے اندھے قتل کیس کا جلد سراغ لگایا ہے - پولیس نے ہمارے ساتھ ہرطرح

کا تعاون کیا ہے ، امید ہے کہ ہمیں انصا ف بھی ضرور ملے گا-ملاقات کرنے

والوں میں مقتول امجد پرویز کے بیٹے زوہیب، بھائی محمد اشرف، مقتول فرحان

اسلم کے والد اسلم، مقتول عباس کے بھائی ظفر اور مقتول سلیم الدین کے بھائی

نجم الدین شامل تھے-واقعہ میں زخمی ہونے والے گوہر کے بھائی جوہر بھی اس

موقع پر موجود تھے- انسپکٹر جنرل پولیس ، سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی

آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی اقبال ٹاؤن اور ڈی ایس پی بھی

موجود تھے-


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts