لفظ پاکستان کا خالق ، چودھری رحمت علی

لاہور: لفظ پاکستان کے خالق چودھری رحمت علی کو اس جہان فانی سے کوچ کئے 67 برس بیت گئے لیکن ایک آزاد ملک میں دفن ہونے کا خواب محض خواب ہی رہ گیا۔ چودھری رحمت علی نے16نومبر1897کو مشرقی پنجاب کےضلع ہوشیار پور میں آنکھ کھولی،میٹرک  کی تعلیم اینگلو سنسکرت ہائی اسکول جالندھر سےحاصل کرنے کے بعد 1914میں لاہور آ کر اسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ لیا ۔ان دنوں برصغیر کے ہر باشعور طالب علم کا مقصد آزادی کے سوا کچھ نا تھا لیکن آزادی کے حصول کو کسی رہنما کی تربیت کے بنا ممکن نہیں بنایا جا سکتا۔چودھری رحمت علی بھی مولانا شبلی سے متاثر تھے اور انکے نام سے  اسلامیہ کالج میں بزم شبلی بھی قائم کی تھی۔اسی پلیٹ فارم سے1915میں ہند کی تقسیم کا نظریہ بھی پیش کیا کہ جو نوجوان طلباء میں کافی مقبول ہوا۔چودھری رحمت کا نظریہ تھا کہ "ہندوستان کا شمالی منطقہ اسلامی علاقہ ہے، ہم اسے اسلامی ریاست میں تبدیل کریں گے، لیکن یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب اس علاقے کے باشندے خود کو باقی ہندوستان سے منقطع کر لیں۔ اسلام اور خود ہمارے لیے بہتری اسی میں ہے کہ ہم ہندوستانیت سے جلد سے جلد جان چھڑا لیں"

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.