فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کی عکس بند ی مکمل

فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کی عکس بند ی مکمللاہور:(14 مارچ 2019) اداکار سمیع خان اور اداکارہ نیلم منیرکی نئی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘کی عکس بند ی مکمل ہو گئی ہے۔فلم عید الفطر کے موقع پر سینماؤں کی زینت بنے گی۔تفصیلات کے مطابق ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اس کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں میں سمیع خان اور نیلم منیر کی فریش جوڑی کو کاسٹ کیا گیا جبکہ جاوید شیخ، ثنا، شفقت چیمہ، محمود اسلم، دانش نواز سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق “رانگ نمبر 2” بھی رومانٹک اور کامیڈی سے بھرپور ہو گی تاہم اس مرتبہ کاسٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے، نیلم منیر پردہ سکرین پر ہیرو سمیع خان کی محبت کا دم بھرتی نظر آئیں گی۔فلم عید الفطر کے موقع پر سینماؤں کی زینت بنے گی۔Abbtakk Pakistan Film Wrong Number 2 LAHORE Neelum Munir Pakistan pakistan news Sami Khan Yasir Nawaz

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.