" آئی ایم ایف سے جون سے قبل قرضہ ملنے کا امکان نہیں"

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان نے ابھی تک آئی ایم ایف کے پاس جانے یا نہ جانے کے بارے واضح فیصلہ نہیں کیا جبکہ پاکستان کو جون سے قبل آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کا امکان نہیں ہے۔

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر پیش رفت نہیں ہورہی۔ آئی ایم ایف گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت ڈالر کی قیمت بڑھانے کی شرائط پر قائم ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے لئے شرائط پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔آئی ایم ایف سے بجلی، گیس کے نرخوں پر اختلافات برقرار ہیں جبکہ شرح سود پر بھی اختلافات جوں کےتوں ہیں۔آئی ایم ایف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کم کرنے کے مطالبے میں نرمی دکھائی ہے۔پاکستان کو آئی ایم ایف سے جون سے قبل پروگرام نہیں مل سکتا۔ 

وزارت خزانہ کے ذرئع کا کہنا ہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتے کے شروع میں آئی ایم ایف کا سپرنگ اجلاس شروع ہو گا۔ سپرنگ اجلا س سے تین ہفتے قبل آئی ایم ایف ممبر ممالک سے مذاکرات بند کر دیتا ہے۔ پاکستان کو جون سے قبل آئی ایم ایف سے قرض ملنے کا امکان دکھائی نہیں دے رہا ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.