میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست منظور

میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست منظورکراچی: (15 مارچ 2019) بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالتی فیصلے کے بعد سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر کی ضمانت ختم۔ فیصلہ سنتے ہی انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذولقرنین، علی کمال و دیگر عدالت سے فرار ہوگئے۔ آصف زرداری نے کہا کہ کیس ٹرانسفر ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس، اب کراچی میں نہیں راولپنڈی میں چلے گا۔ بینکنگ کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کیس میں نامزد سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر ملزمان کی ضمانت بھی واپس لے لی۔بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر بات چیت میں آصف زرداری نے کہا کہ کیس ٹرانسفر ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔عدالتی فیصلے کے بعد انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین، علی کمال عدالت سے فرار ہوگئے۔ اصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیں گیں۔ چئیرمین نیب کے پاس وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے اختیارات ہے۔ اسی ایف آئی آر کو ریفرنس میں تبدیل کردیا جائے گا۔صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمیشہ سے ایسا ہوتا رہا ہے، عدل و انصاف نہیں کیا جا رہا، شہید ذولفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کا کیس بھی راولپنڈی میں چلا اور اب آصف علی زرداری کے کیس کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں آصف زرداری نے حاضری لگائی، فریال تالپور غیر حاضر رہیں۔ حسین لوائی, عبدالغنی مجید و دیگر کو جیل سے لایا گیا۔ کیس کے تفصیلی فیصلے میں نامزد نمر مجید, ذوالقرنین مجید, علی مجید کی ضمانتیں بھی واپس لے لی گئی۔ASIF ALI ZARDARI faryal-talpur Mega Moeny laundring case

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.